top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ//پروفیسر خورشید ڈار//شہر دینہ ہمارے لیے ایک گھر کی مانند ہے ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اس کی صفائی کا خیال رکھیں،صدر سبزی منڈی دینہ میاں محمد ہارون

صدر سبزی منڈی دینہ میاں محمد ہارون سیاسی رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے گزشتہ روز تحصیل پریس کلب دینہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر دینہ ہمارے لیے ایک گھر کی مانند ہے ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اس کی صفائی کا خیال رکھیں اس کی خوبصورتی میں جس قدر اضافہ کر سکتے ہیں اپنا حصہ ڈالیں سیاسی اختلافات کا اظہار شائستگی سے کر کے ہم شہر دینہ کے اندر امن قائم کر سکتے ہیں اور شہر دینہ کو محرومیوں سے نجات دلا سکتے ہیں مقام افسوس ہے کہ آج ہماری سوسائٹی میں سیاسی ٹمپریچر میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے بلاشبہ ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں پھر پاکستانی ہیں اور اس کے بعد ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوسکتا ہے لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمارے اندر اتحاد یگانگت خلوص کا جزبہ ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ دینہ میں ایک متحرک پریس کلب کی اشد ضرورت تھی اللہ کے فضل سے تحصیل پریس کلب دینہ میں قائم ہو چکا ہے یہ پریس کلب اپنے شہری بھائیوں کے مسائل کو اجاگر کرتا رہے گا

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page