دینہ(ادریس چودھری)ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد زبیر نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویڑن ڈاکٹر نویدِ سحر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر عتیق الرحمن کے ہمراہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی تاکہ لائیوسٹاک ٹیم راولپنڈی کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نے راولپنڈی تحصیل کے فیلڈ علاقوں اور لائیوسٹاک فارمز کا بھی دورہ کیا اور فیلڈ میں ٹیموں کی تمام سرگرمیوں اور نگرانی کا معائنہ کیا، ریکارڈ کی تصدیق کی اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نویدِ سحر اور ان کے فیلڈ اسٹاف کو ضلع راولپنڈی میں نگرانی اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں پر سراہا۔اور انہیں ڈینگی کے حوالے سے تمام سرگرمیاں جوش و خروش کے ساتھ جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی.اس کے بعد بزنس فسیلیٹیشن سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر راولپنڈی میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی دوسری پوزیشن کو سراہا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comentarios