top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ( ادریس چودھری)دینہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد , حاجی رضوان احمد صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کی خصوصی شرکت و خطاب

دینہ( ادریس چودھری)دینہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی حاجی رضوان احمد صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب تھے۔تقریب میں دینہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انشاء اللہ جلد دینہ میں ہمارے پراجیکٹس پر کام شروع ہو جائے گا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام ہی مل جل کر اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ اس لیے بغیر کسی تفریق کے سب الخدمت کا ساتھ دیں۔ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوان الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page