top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ// ادریس چودھری//دینہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر جامع مسجد تفہیم القرآن میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

دینہ// ادریس چودھری//آج دینہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر جامع مسجد تفہیم القرآن میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مولانا قاری امیر عثمان (صدر جمعیت اتحاد العلماء پنجاب) نے شرکت کی۔اس موقع پر قائم مقام امیر ضلع جناب سید ضیاء اللہ شاہ اور جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کے علاؤہ دینہ کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحب نے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اجاگر کیا اور کہا کہ آج کہ مسلمانوں کو فرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کو مضبوطی سے تھامنے کی اشد ضرورت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے راستے پر چل کر ہی ہم سب ملک میں سماجی معاشرتی اور دیگر مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن صاحب کی طرف سے جاری ممبر سازی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا اور بہت سے شہریوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا گیا


0 comments

Recent Posts

See All

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page