دینہ(ادریس چودھری) دینہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سید طاہر شاہ نامی شخص کو نماز ادائیگی سے واپسی پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق موضع ہڈالہ کا رہائشی سید طاہر شاہ ولد سید محمد حسین شاہ نماز مغربین ادا کرنے کے بعد اپنے گھر داخل ہو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد جو موثر سائیکل پر سوار تھے فائرنگ کر دی جس سے سید طاہر شاہ موقع پر شدید زخمی ہو گیا۔بعد ازاں فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے 1122 جو کال کی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم پہنچایا گیا لیکن طاہر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے تقریبا 6 سات خول ملے ہے جسے پولیس نے مارکنگ کر کے اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں۔طاہر شاہ کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔پولیس تھانہ دینہ جائے وقوعہ پر پہنچی ہے اور مصروف تفتیش ہے۔
top of page
bottom of page
Comments