top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(جہلم نیوز رپورٹ) PTIکے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے منگلا پل کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ پل بند ہونے سے مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے،دریائے جہلم عبور کرنے پر مجبور

دینہ(جہلم نیوز رپورٹ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے منگلا پل کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ پل بند ہونے سے مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے، شہری دریائے جہلم عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پلوں کو بند کرنے کے بعد جہلم کو میرپور سے ملانے والے منگلا پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پل بند ہونے سے سڑک کے دونوں سائیڈ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ منگلا پل کو کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا ہے اور پل کے دونوں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔منگلا پل بند ہونے کے باعث عوام نے دریائے جہلم کا راستہ استعمال کرنا شروع کر دیا، عورتوں اور بچوں سمیت شہری خوار ہونے لگے. خراب راستے کی وجہ سے ڈرائیورز بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متعدد گاڑیاں اور ایمبولینس دریا میں پھنس گئیں. مہاجر کالونی کے نوجوان ٹریفک کی روانی کے لئے ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہیں. دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو?ں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page