دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گیا ، ٹرالر میں سوار 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو 1122نے ٹرالر کی باڈی کاٹ کر دونوں افراد کی لاشیں نکالیں ، حادثے کی وجہ سے جی ٹی روڈ بھی بلاک ہو گئی ، ریسکیو 1122نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر نمبری JU-9706 ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور جی ٹی روڈ پر ہی الٹ گیا اور حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرالر کے 2حصے ہو گئے ، ٹرالر میں سوار 2افراد محمد فیاض ولد واحد بخش عمر 35سال اور محمد الیاس ولد حافظ اللہ یار عمر 58سال سکنہ ملتان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ٹرالر کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ، حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بھی بلاک ہو گئی ، ریسکیو 1122نے دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
bottom of page
Comments