دینہ( رانا عاصم سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے دینہ شہر اور گردو نواح میں ستھرا پنجاب کے ویژن پر عمل درآمدنہ ہو سکا، بجائے صفائی ستھرائی کے میونسپل کمیٹی کا عملہ کوڑا کرکٹ غلاظت ٹھکانے لگانے میں ناکام، گندگی اور تعفن سے مقامی آبادیوں کے مکینوں کا جینا مشکل ہو گیا، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن پر عمل درآمد ہوتا کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ دینہ شہر اور گردو نواح میں گندگی کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں۔ چند روز قبل حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کو ستھرا پنجاب بنانے کے احکامات جاری کئے اس طرح پنجاب کے بعض اضلاع میں انتظامیہ نے شہروں اور قصبات سے کچرا کنڈی اٹھا کر دور دراز ویران جگہوں پر ڈمپ کرنا شروع کررکھا ہے۔ اس کے برعکس ،میونسپل کمیٹی دینہ، کی انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم کی تعمیل کرنے اورصفائی ستھرائی کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے گلی محلوں سے کچرا کنڈی اکٹھا کرکے گنجان آباد علاقوں میں جمع کرنا شروع کردیا ہے۔۔جی ٹی روڈ پر گندگی سے تعفن اٹھنے سے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات اور ایڈوائزر صوبائی محتسب سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی، دینہ کے ذمہ داران کو کچرا کنڈی ویران علاقوں میں زیر زمین دفن کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
bottom of page
Comments