دینہ (رانا عاصم سے)پنجاب حکومت نے ضلع جہلم سمیت صوبے بھر میںمیں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے یہ بات اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدف مقرر کردیا ، 30 جون کچرے میں کمی، ایئر کوالٹی میں بہتری اور شجرکاری میں اضافے کاابتدائی مرحلہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، تمام گاڑیوں کا سالانہ معائنہ ہوا کریگا،تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق مقامی سطح پر سولر پینلزکی تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، انڈسٹری کی مکمل میپنگ اور زوننگ کی جائے گی،30 جون تک لاہور میں سڑکوں کے کنارے 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی ) تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے ڈاکوؤں کے نرغے میں ایک رات میں تین ڈکیتی کی وارداتیں گزشتہ رات دو نامعلوم ڈکیت اسلحہ...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی) یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں بیلان کے 10 نوجوان سوار تھے پرمسرت زندگی کے خواب لے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی) چنگ چی رکشہ والوں نے شہر بھر کے بازار بلاک کر کے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا چنگ چی رکشہ والوں نے سبزی منڈی جانے...
0
bottom of page
Comments