دینہ(رانا محمد عاصم)دینہ میں شہریوں کو لوٹنے والے نسیم ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو منگلا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موٹرسائیکل چھیننے اور لوٹنے والے نسیم ڈکیت گینگ کے تین ملزمان نسیم، سکندر اور تیمور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 2 عدد موٹر سائیکلز، موبائل فون اور 22 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزم سکندر سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم//رانا محمد عاصم//ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے...
0
جہلم//رانا محمد عاصم//ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments