دینہ(رانا محمد عاصم) ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے 15 جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنا دفتر میونسپل کمیٹی آفس میں قائم کر لیا۔ جلد مشینری پہنچ جائے گی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی ڈی سی جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ترین مشینری سے کام لیا جائے گا یہ بات ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر گلی محلے سے کچرے کا اٹھانا اور کچرے کے برسوں پرانے ڈھیروں کو ختم کرنے کا سلسلہ 15 جنوری سے شروع کررہے ہیں جس میں ضلع بھر کی مکمل صفائی اور ماحول کی بہتری ہمارا ٹارگٹ ہے۔ کمپنی کا دفتر میونسپل کمیٹی میں قائم کرکے مشینری کو کنٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ مزید مشنیری چند روز میں جہلم پہنچ جائے گی
top of page
bottom of page
Comments