دینہ(رضوان سیٹھی سے)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، چائلڈ سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام موضع دھیدوال قاضی حامد نعیم کی رہائش گاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں ، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور آخر میں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کو بہترین کیمپ کے انعقاد پر ڈھیروں دعائیں دیں ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...
0
دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...
0
bottom of page
Comments