دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ ، تاریخی مقام قلعہ روہتاس میں دوسرے روز بھی 277کے قریب سکھ یاتریوں کی آمد ، گردوارہ چواء پر حاضری اور مذہبی رسومات ادا کیں ، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ، سکھ یاتریوں کا بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے تاریخی مقام قلعہ روہتاس میں دوسرے روز بھی انڈیا ،کینیڈا اور امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جار رہا ، 277کے قریب سکھ یاتریوں کا قافلہ قلعہ روہتاس پہنچا جہاں سکھ یاتریوں نے گردوارہ چواء پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں ، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ، سکھ یاتریوں نے اپنی عبادت گاہ سے زیارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو محبت اور پیار ملا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم حکومت پاکستان کا شکریہ دا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری عبدت گاہوں کو محفوظ رکھا اور بہترین انتظامات کیے ، سکھ یاتری چند گھنٹے قیام کے بعد روانہ ہوگئے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نعیم احمد بھٹی ) پنجاب حکومت اور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ذرائع کے مطابق روہتاس روڈ پر بیگ پور کے مقام پر ایک بڑی...
bottom of page
Kommentare