دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں حکومت پنجاب کی ہدا یت پر 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقاد ، سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقادکیا گیا ، جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا میلے کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ربن کاٹ کر کیا ، اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو بھی ہمراہ تھے ، ہیلتھ میلے میں مریضوں کی مکمل ٹریٹمنٹ چیک اپ ، کلینیکل ٹیسٹ اور فری ادویات دی گئیں ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے کیمپ لگایا گیا جہاں میڈیکل کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام کی صحت یابی کے لیے تمام ادویات بھی فری دی جا رہی ہیں ، عوام سے اپیل ہے کہ پبلک ہیلتھ کے حوالے سے جو مسائل ہیں وہ ہمارے پاس آئیں تاکہ ان کا بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے اچھے طریقے سے علاج کر سکیں ، اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقاد تحصیل دینہ میں 2کیمپ لگائے گئے ہیں دوسرا کیمپ پنڈوری کے مقام پر لگایا گیا ہے جہاں عوام کے مکمل چیک اپ اور فری ادویات دی جا رہی ہیں کل بھی 300کے قریب مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں ، عوام کو چاہئے کہ اس ہیلتھ میلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنامکمل علاج کروائیں تاکہ صحت کا خاص خیلا رکھا جائے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف راستے بند ہونے سے شہرذلیل و خوار دوسری طرف منافع خوری عروج پر پیاز ٹماٹر آلو سمیت کئی سبزیوں کے ریٹ ڈبل...
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم سے 5000 کارکنان کوئی ایم پی اے بھی نہ نکال سکا تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے آرگنائزر سید ابرار حسین...
جہلم(رانا محمد عاصم)ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ کے تمام اہم پوانٹس مکمل بند، چند ایک مقامات سے صرف موٹر سائیکل یا...
bottom of page
Commentaires