top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ڈینگی بے قابو متعدد افراد ڈینگی کا شکار ، ڈینگی کے پے در پے وار جاری، متعدد شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے، انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام ، شہریوں میں خوف و ہراس

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ڈینگی بے قابو متعدد افراد ڈینگی کا شکار ، ڈینگی کے پے در پے وار جاری، متعدد شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے، انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام ، شہریوں میں خوف و ہراس کی علامت اور انتظامیہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خدا رائے ڈینگی کی روک تھام کے لیے مچھروں کی سپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، گردو نواح سمیت متعدد شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے ہر گلی محلے میں ڈینگی کا شکار بخار کی کیفیت اور سفید خون کی اچانک کمی نمایاں اثرات سے پریشان ، ڈینگی کے شکار کی وجہ سے شہری بری طرح متاثر ہو نے لگے مگر انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے اور ڈینگی کے حوالے سے نہ ہی کوئی سپرے کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کے پے در پے حملوں سے بچنا مشکل ہو گیا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی روک تھام کے لیے ہر گلی محلے میں سپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید شہری ڈینگی کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page