top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ : شیر شاہ سوری پل کے مقام پر مسلح افراد نے مشین محلہ نمبر تین جہلم کے رہائشی 32 سالہ محمد واصف تنویر اسلم ولد محمد اسلم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

دینہ(تحصیل رپورٹر) دینہ میں قلعہ روہتاس پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں قلعہ روہتاس کے قریب شیر شاہ سوری پل کے مقام پر مسلح افراد نے مشین محلہ نمبر تین جہلم کے رہائشی 32 سالہ محمد واصف تنویر اسلم ولد محمد اسلم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو گرفتار کر لیا

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے، گاؤں کنڈل میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کو نشانہ بنایا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page