top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(ظہیر عباس)مسعود احمد ایس ای آئیسکوسرکل جہلم کی دینہ میں کھلی کچہری،واپڈا ملازم احتشام کیانی کو معطل کر دیا۔ عوام نے واپڈا ملازمین کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

دینہ(ظہیر عباس) مسعود احمد ایس ای آئیسکوسرکل جہلم نے گزشتہ روز دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا عوام نے واپڈا ملازمین کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے شہریوں کا ایسے کرپٹ واپڈا ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ ایک ملازم کو موقع پر ہی معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ای آئیسکومسعود احمد نے دینہ کمپلیکس حسب ہدایت چیف ایگزیکٹو اہیسکو کھلی کچہری لگائی آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا مسعود احمد نے کھلی کچہری کی غرض و غایت سے آگاہ کیا کھلی کچہری میں تینوں ایس ڈی او ہمراہی سپریڈنٹ موجود تھے صارفین بجلی کی اکثریت نے شرکت کی لوگوں کی اکثریت نے مزکورہ افیسر کی ہدایت پر تحریری شکایات جمع کروائی افیسر مزکور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ذیادہ تر صارفین بجلی کو شکایت تھی کہ ہمیں میٹر کنکشن بروقت نہیں دیا جاتا بعض کا کہنا تھا کہ بجلی کی تاریں گلیوں میں لٹکی ہوئی ہیں اس سے مسئلہ بھی ہو سکتا ہے صارفین بجلی سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے کہا کہ بجلی کی جہاں پر تنصیبات کے نیچے گھر بنانا غیر اخلاقی غیر قانونی ہے اس حوالے سے ایس ڈی او سے رابطہ قاہم کیا جائے بجلی چوری کا رحجان بہت ذیادہ ہو چکا ہے جس کا بوجھ صارفین بجلی برداشت کرتے ہیں کرپشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا شہری نے 81000 بل کی شکایت کی اس کی اقساط کر دی گئی ایک شہری نے میٹر خراب ہونے کی شکایت کی میٹر فوری تبدیل کرنے کاحکم دیا گیا ٹرانسفارمر اور پول کی درخواست دی گئی ایس ای نے کہا کہ ایس او پی کے متعلق کام ہوگا راجہ لیاقت نے پول اور لٹکتی ہوئی تاروں کے حوالے سے شکایت کی نیز ٹرانسفارمر کے لیے بھی درخواست کی ایس ای نے کام کرنے کی یقین دہانی کروا دی ساگری کے ایک شخص نے تفصیل کے ساتھ واپڈا ملازم احتشام کیانی کے خلاف شکایت کی ایس ای نے موقع پر ہی معطل کردیا کھلی کچہری میں نوید کلرک کے خلاف شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے اور اس کو معطل کرنے کی درخواست بھی دی گئی۔


0 comments

Recent Posts

See All

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page