top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:محلہ اسلام پورہ میں حویلی کی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی۔شہری جان و مالی نقصان سے بال بال بچ گئے

Jhelumnews.uk


دینہ(رانا محمد عاصم Jhelumnews.uk )محلہ اسلام پورہ میں نجی حویلی کی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی۔ اہل محلہ جان و مالی نقصان سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دو تین دن کی مسلسل بارش سے محلہ اسلام پورہ کی انور ڈار گلی میں ایک غیر آباد حویلی کی دیوار کافی عرصہ سے بوسیدہ اور گرنے والی تھی۔ اہل محلہ نے حویلی کے مالک کو اس دیوار کے بارے میں کئی بار آگاہ کیا،مگر اس کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی۔گزشتہ روز یہ دیوار اپنا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت گلی سے کوئی راہ نہ گزر رہا تھا۔ بصورتِ دیگر جان نقصان یقینی تھا۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور پر مالک کو دیوار کا ملبہ ہٹانے اور نئی دیوار تعمیر کرنے احکامات جاری تاکہ اہل محلہ کی مشکلات ختم ھو سکیں



0 comments

Recent Posts

See All

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page