دینہ(نثار احمد مغل//ایک سال گزرنے کے قریب،مقتول نوجوان کے لواحقین کو انصاف نہ مل سکا،ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکے تھانہ ڈومیلی کی حدود مائر میں اس سال جنوری میں علاقہ مائر میں 24سالہ نوجوان مائر کمیونٹی ایمبولینس کا ڈرائیور مسمی محمد مناف والد ین کا اکلوتا سہارا تھا، جو کہ ایف آئی آر کے مطابق راجہ فیملی کے لاڈلے راجہ بلال شوکت ولد شوکت نے بلاوجہ معمولی تلخ کلامی اور گندم کی فصل میں مال مویشی چرانے سے منع کرنے پر حذیفہ ولد وحید سکنہ جہلم ملزم جبکہ علی نواز نے للکارا مار کر بلال کو کہا کہ آج ان لوگوں کو مزہ چکھاؤ یہ لوگ آج بچ کر نہ جانے پائیں تو بلال شوکت نے12بو ر رائفل کے فائر کر کے مناف کو قتل کر دیا پولیس تھانہ ڈومیلی نے جمیل حسین ولد قمر زمان 14 جنوری 2024 کو مقدمہ درج رجسٹر کیا مگر،ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ضلع جہلم کی پولیس ملزم راجہ بلال شوکت ولد شوکت کو گرفتار نہ کر سکی، مائر کمیونٹی کے سرپرست حاجی محمد رفیق اور مدعی مقدمہ جمیل حسین نے تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدرنثار احمد مغل سے گفتگو کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی شخص ملزم راجہ بلال شوکت ولد شوکت کی نشاندہی کر کے گرفتار کروائے گا اس کا نام صیغہ راز میں رکھ کر ایک لاکھ روپے کا انعام جو ملزم کو گرفتارکرائے گا اس کی نشاندھی درست کروائیگااس شخص کو دیا جائے گا اور اگر پولیس ملاز م از خود اس کو گرفتار کرے گا تو مائر کمیونٹی کی طر ف سے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔مقتول کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب۔انسپکٹر جنرل پولیس لاھور آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او جہلم اور تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو گرفتار کیا جائے یادرہے دینہ میں کھلی کچہری تھانہ دینہ میں بھی لواحقین نے ڈی پی اوجہلم سے فریاد کی اور کہا کہ ملزم مزکور کو راجہ فیملی کی اور سیاسی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار کر رہی ہے او نہ ہی جو لوگ اس کی پشت پناہی کررہے ان کے خلاف بھی کوئی کاروائی عمل میں لائی جا ئے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ (سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں دوکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں گزشتہ رات ایک بار پھر منگلا روڈ پر چور رات کی تاریکی کا...
bottom of page
Comments