top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(نثار احمد مغل)نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دھنیالہ کے رہائشی سابق پولیس کانسٹیبل نعیم اصغر کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

دینہ(نثار احمد مغل) دینہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سابق پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا بائی پاس پھاٹک پر ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دھنیالہ کے رہائشی سابق پولیس کانسٹیبل نعیم اصغر کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کانسٹیبل نعیم اصغر شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ منگلا بائی پاس پر پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے انہیں روکنا پڑا۔ اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی اور انہیں موقع پر ہی قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سابق کانسٹیبل کی نعش کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page