top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ون ویلنگ،4ملزمان حاشر، سیدمرتضی، محسن اور رمیز گرفتار،موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے گئے



دینہ (ادریس چودھری)منگلا کینٹ پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حاشر، سید مرتضی، محسن اور رمیز کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 02موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں،ملزمان اہم شاہراہ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے،شہریوں سے التماس ہیکہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی افعال کی حوصلہ شکنی کریں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page