top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:پہلا آل پنجاب مرزا محمد علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جاری32 ٹیموں کی شرکت،فائنل13 اکتوبر کو۔۔

Updated: Oct 8, 2023

دینہ(ادریس چودھری۔Jhelumnews.uk )سپر فٹ بال کلب دینہ کے زیراہتمام پہلا آل پنجاب مرزا محمد علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک رنگارنگ تقریب کے بعد ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں شروع ہو گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیات انوار الحق مغل اور سید عمار الحق بخآری تھے۔ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں پنجاب، آزاد کشمیر کی 32 چوٹی کی ٹیمیں شرکت کر رھی ھیں۔ جن کو دو گروہس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر مرزا شاہد، لوقا شہزاد اور شمیم برمی نے جہلم نیوز/ خبریں سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ تمام مہمان ٹیموں کو ایک طرف کا کرایہ اور کھانا دیا جارہاہے۔ جب کہ انگلینڈ سے ممتاز حسین۔ جابر حسین تاری۔ طارق محمود چودھری، کینیڈا سے اعجاز الحق ، انعام الحق نے ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز ایک میچ کھیلا جا رھا ھے۔ فائنل میچ 13 اکتوبر کو تین بجے منعقد ھو گا۔ ٹورنامنٹ میں بھاری نقد رقوم اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔پنجاب اور آزاد کشمیر کے شائقین فٹ بال بڑے جوش و جذبے سے میچز دیکھنے آ رھے ھیں

0 comments

Recent Posts

See All

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page