دینہ(چودھری ربنواز گوندل سے)دینہ کے نواحی
علاقے ڈومیلی میں سگے ماموں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔تھانہ ڈومیلی کی اہم کاروائی،ماموں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انتہائی قلیل وقت میں گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ناجائز برآمد
پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع موصول ہوئی کہ عصمت سردار اپنے بھائی کے ہمراہ نماز تراویح ادا کر کے واپس آرہا تھا کہ اسکے بھانجے طیب نے سابقہ رنجش کی بناء پر پسٹل سے پے در پے فائر کر کے عصمت سردار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،
قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے ملزمان کو سزا دلوانے سے ہی جرائم میں کمی واقعہ ہو سکتی ہے ،ڈی پی او جہلم کی جہلم نیوز سے گفتگو
Comments