top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:چینی مافیا نے عوام کو لوٹنے کے لیے من مانیاں شروع کر دیں ، چینی فی کلو 150سے 160روپے تک فروخت

دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں چینی مافیا نے عوام کو لوٹنے کے لیے من مانیاں شروع کر دیں ، چینی فی کلو 150سے 160روپے کلو فروخت ہونے لگی ، غریب پریشان ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث دینہ کے دوکانداروں نے بھی لنگوٹ کس لیے چینی کے اپنے من پسند ریٹ بنا لیے فی کلو 150سے 160روپے کلو تک فروخت کرنے لگے جبکہ انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل خاموش کردار ادا کرنے لگی ، غریب دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگا سارا دن محنت مزدوری کر کے تیل اور چینی مشکل سے خریدنے لگا ، بازاروں اور گلی محلوں میں دوکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ قائم کرنے کی وجہ سے غریب پریشان ہو گئے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی آسانی سے کھا سکے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page