Jhelumnews.uk
دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk )مجھے پیسوں کی فوری ضرورت ھے۔ ایزی پیسہ کر دیں۔ میں نے آپ کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی ھے۔ نو سرباز کا دینہ کی سماجی شخصیت سے آن لائن فراڈ۔ لاکھوں بٹور لیے۔ شک پڑنے پر چار لاکھ بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس کی ممتاز سماجی شخصیت محمد طارق بٹ کو تین مختلف نمبرز( 03021334585..... 03306158574......... 00447533687786 )سے کالز موصول ھوئیں کہ میں کہ میں ان کے دوست ٹھیکیدار اعجاز کا کزن ارشد انگلینڈ سے بات کر رھا ہوں ۔ ایرپورٹ میں موجود ھوں۔ ایمر جنسی طور دو لاکھ 63 ہزار روپے کی ضرورت پڑ گئی ھے۔ میں نے 10 لاکھ روپے آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ھیں۔ واپسی پر بقایا رقم آپ سے لے لوں گا۔ طارق بٹ نے دوست سمجھ کر اس کی مطلوبہ رقم اسے ایزی پیسہ کر دی۔ تھوڑی دیر بعد اس بندے کی پھر کال آئی کہ اسے مزید چار لاکھ روپوں کی ضرورت ھے۔ فوری بھیج دے ۔ طارق بٹ نے چار لاکھ کا بھی بندوبست کر لیا۔ مگر عین رقم ٹرانسفر کرتے ھوئے انہیں اس بندے پر شک پڑ گیا۔ جب اس سے مزید معلومات لینے کی کوشش کی تو وہ جعلی ارشد نامی شخص فون بند کر کے غائب ھو گیا۔ اس تمام صورتحال پر طارق بٹ اپنا سر پیٹتا رہ گیا۔ انہوں نے عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن فراڈ سے بچیں۔ حکومت وقت اپنی ذمہ داری نبھائے۔ میرے پاس تمام ریکارڈ موجود ھے۔ مجھے میری رقم واپس دلائی جائے۔ طارق بٹ نے مقامی تھانے میں اپنے ساتھ ھونے والے واقعے کے بارے درخواست جمع کرا دی ھے
Comentários