top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ! گورنمنٹ ہائی سکول ساگری میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ/ ادریس چودھری سے۔ / تحصیل دینہ کے علاقہ ساگری میں گزشتہ روز ٣٠ مارچ بروز ہفتہ کو گورنمنٹ ہائی سکول ساگری میں سالانہ نتائج کا پروقار پروگرام منعقد کیا گیا ادارہ ہذا کے انچارج وقار چوہدری نے اپنی نگرانی میں اساتذہ کے تعاون سے بہترین پروگرام ترتیب دیا۔ تمام انتظامات تسلی بخش قرار دیے گئے اہل علاقہ نے ہیڈ ماسٹر مذکورہ کی کاوشوں کو خوب سراہا بچوں کے سربراہان نے بھرپور شرکت فرمائی اور اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی ٹرافیوں کے ذریعے سے اور میڈلز کے ذریعے سے خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔ اساتذہ کرام محمد فیصل ، اعجاز اثمدث ، اور محمد شہزاد ، (اوریگنائزر ٹیم) نے بہترین انتظامات کیے اور ہر دل عزیز شخصیت سکول کی رونق نعیم خورشید نے بچوں کو ٹیبلوز تیار کروائے جن کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے اور خوب داد وصول کی۔ میٹرک امتحانات کی وجہ سے یہ پروگرام پرائمری سیکشن میں ارینج کیا گیا معزز مہمانوں کو ویلکم کیا گیا اور ان کے بیٹھنے کے لیے خاطرخواہ و مناسب اقدامات کیے گئے۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں روزے کی وجہ سے پروگرام کو مختصر کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود پروگرام کا دورانیہ ایک گھنٹے کے لگ بھگ ہو گیا۔ تمام آنے والے سرپرست حضرات اور مہمانوں نے ادارہ کے شاندار رزلٹ اور معزز و محنتی اساتذہ کی انتھک کاوشوں کو خوب سراہا کہ جن کی شبانہ روز محنت سے بچے اگلی کلاسوں میں پروموٹ ہوئے۔

تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا محمد اویس نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ محمد احتشام نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی اور اس کے بعد کلاسز میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو اسٹیج پر بلا کر مختلف اساتذہ اکرام کے دست مبارک سے انہیں تحائف اور ٹرافیاں پیش کی گئیں اور خوب حوصلہ افزائی بھرپور تالیوں کے ذریعے سے کی گئی۔ آخر میں ہیڈ ماسٹر نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس ادارے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقیاں عطا فرمائے امین ثم امین

ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء ملک و قوم کی ترقی، وقار اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page