top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

رمضان المبارک میں وزن کس طرح کم کیا جا سکتا ھے ؟ طریقے جان لیں!


ویب ڈیسک

آج ہم آپکو رمضان المبارک میں وزن کم کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

سحری کی تیاری

ماہرین کے مطابق جو اور اناج کی روٹی کو سحری کا حصہ لازمی بنانا چاہیے تاکہ پیٹ دیر تک بھرا رہ سکے۔

اسی طرح کیفین یعنی چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ گرم مشروبات ڈی ہائیڈریشن اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں جو اس گرم موسم میں نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس جیسے انڈے، آلو، دہی، دالیں، گوشت وغیرہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ جسمانی توانائی کو دن بھر میں مستحکم رکھا جاسکے۔


متوازن افطار

افطاری میں روٹی کی جگہ پھل اور سبزیاں شامل کریں۔

پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور کم کیلوری کے ساتھ ساتھ آپ کو بھوک کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

زیادہ کیلوریز اور تلی ہوئی غذاؤں کو اجناس، پھلوں، سبزیوں اور چربی سے پاک گوشت سے بدل دیں۔

ماہرین کے مطابق دن بھر کے فاقے کے بعد میٹابولزم کی رفتار کم ہوچکی ہوتی ہے اور اس وقت زیادہ کھانے کی صورت میں کیلوریز کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کھجور سے روزہ کھولنا اس لیے بھی بہترین ہے کیونکہ اسے ہضم کرنا آسان اور اسے کھانے سے بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے

اسی طرح کھجور جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے جبکہ زیادہ کھانے سے روکتی ہیں۔

ورزش کریں

دنیا بھر میں لوگ جسمانی وزن میں کمی کے لیے 16 سے 20 گھنٹے کے فاقے کو اپناتے ہیں اور اس کے دوران 4 سے 6 گھنٹے کے وقفے میں کم مقدار میں غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ رمضان میں بھی ہوتا ہے۔

تو رمضان کے دوران ورزش کو جاری رکھنے سے کیلوریز کی کمی کو فائدے کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایسا کرنے سے جسمانی چربی کی سطح میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page