جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کی جانب سے سابق سی ای او ایجوکیشن جہلم ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں اور دیگر افسران کے اعزاز میں یادگار الوداعی تقریب* تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نجی ہوٹل میں جہلم کے سابق اور گجرات کے موجودہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ یاسین بٹ اور ڈاکٹر اسد نعیم منوچر پرنسپل ریٹائرڈ گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول جہلم کے اعزاز میں الوداعی اور میڈم کوثر سلیم کو بطور سی او ایجوکیشن جہلم ویلکم کرنے کے لئے پروقار تقریب اور ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کو جہلم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران نے انتہائی خوبصورتی سے ترتیب دیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم راؤ عبدالکریم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر دینہ ملک صفدر علی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر پنڈ دادن خان ملک عدیل عباس ، ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ سہیل رضا اور ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری شاہد صدیق نے میزبانی کے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ اور ڈی او سیکنڈری ولایت اللہ شاہ نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔سابق سی ای او ایجوکیشن کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور خوبصورت تحائف پیش کیے گئے ۔زندگی اور ملازمت دونوں عارضی چیزیں ہیں مگر کسی کو اچھے طریقے سے رخصت کرنا نہ صرف شاندار روایت ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی بے حد ضروری ہے۔جہلم کے ڈپٹی ڈی ای اوز کی اس کاوش کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق سی ای او ایجوکیشن جہلم ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور اہلیان جہلم کا بے حد شکریہ ادا کیا۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن جہلم کے ساتھ گزرے لمحات کو یادگار قرار دیا۔تقریب میں شریک ریٹائرڈ افسران نے بھی اپنے اعزاز میں دی گئی پارٹی اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے خلوص کو مثالی اور باعث تقلید قرار دیا۔ڈپٹی ڈی ای اوز نے موجودہ سی او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم اور ڈاکٹر سیف اللہ کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصروفیت کے باوجود اپنا قیمتی وقت دیا اور اس تقریب کو عزت بخشی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments