گورنمنٹ پراٸمری سکول بھوجوموڑہ میں ساجد محمود،شاہدمحمود اور محمداسماعیل کی ترقی پانےپردعوت کااہتمام
بڑاگواہ مرکز میں شامل پراٸمری سکولوں کے اساتذہ کی شرکت،دعوت کااہتمام آصف محمود،محمدعمران اورمحمدعرفان کی جانب سے کیا۔اساتذہ سکول پہنچنے پر شاندار استقبال
سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پراٸمری سکول بھوجوموڑہ میں چوہدری ساجد محمود،محمداسماعیل اور شاہدمحمود کی پروموشن اور محمدرضاکی بڑاگواہ مرکز سے ٹرانسفرکے سلسلہ میں دعوت کااہتمام کیاگیا۔جس میں گورنمنٹ پراٸمری سکول تھلہ چوہدریاں،پراٸمری سکول تتروٹ،پراٸمری سکول مٹھین،پراٸمری سکول مہروارث،پراٸمری سکول بڑاگواہ،پراٸمری سکول گھنومیرا،پراٸمری سکول پنڈ گل اندازاں سمیت دیگر بڑاگواہ مرکز میں شامل پراٸمری سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ہیڈماسٹرآصف محمود بھوجوموڑہ سکول اور جملہ سٹاف نے تمام دیگر سکولوں سے آنے والے اساتذہ اکرام کا استقبال کیا،پھول نچھاور کٸے۔پھولوں کے ہار پہناٸیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ماسٹر آصف محمود کی جانب سے ہرسال پارٹی کااہتمام کیاجاتاہے۔ترقی پانے والے اساتذہ اکرام نے بھوجوموڑہ سکول کے اساتذہ کاشکریہ اداکیا۔اور مزید کہا یہ یادیں ہمیشہ یاد رہاکریں گے جو ہم سب ایک ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔وقت کا کوٸی پتہ نہیں کل کون ہوگا۔پچھلے سال ماسٹر عبدالغفار صاحب ہمارےساتھ پارٹی میں تھے لیکن اس سال دنیامیں نہیں رہے۔ہمیں ترقی پانے کے بعد بھی یہی پراٸمری حصہ میں یاد رکھاکریں۔آصف محمود تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔
Comments