دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ گرلز سکول چک اکا دینہ کا دورہ، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کودستیاب سہولتوں کا مشاہدہ، سکول میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل فنڈز دستیاب ہیں لاپرواہی اور غفلت پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے گورنمنٹ گرلز سکول چک اکا دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور طالبات کیلئے ضروری سہولیات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر سکول پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل فنڈز دستیاب ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کمی درپیش نہیں آنی چا ہئے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments