جہلم(رانا عاصم سے)جہلم شہر اور گردو نواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، کار وبار زندگی معطل، روزانہ گھنٹوں کے حساب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری حضرات کو کاروبار چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ روزانہ ٹرانسفارمر تبدیلی، فالٹ ، درختوں کی کٹائی کے بہانے کئی کئی گھنٹے تک بجلی بند کرنا آئیسکو سرکل جہلم کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ کاروباری افراد نے بجلی پر چلنے والے کاروبار بند کر نے شروع کردیئے ہیں ۔ بجلی کی بندش کیوجہ سے کاروباری افراد کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ زیادہ تر علاقوں میں چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد نے جنریٹر پر کاروبارمنتقل کرنے شروع کر دیئے ہیں، واپڈ ہفتے میں 3 دن صبح 9 بجے سہ پہر 2 بجے تک اعلانیہ بجلی بند کرنا معمول بنا رکھا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صرف اور صرف ووٹ لینے کی خاطر صارفین کو تنگ اور مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی افراد بھی اس مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، دوسری جانب بلوں میں اوورچار جنگ پر عوام سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ صارفین نے آئیسکو اسلام آباد کے چیف انجینئر سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Commentaires