جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم پولیس کا عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف ایکشن ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 06 ملزمان گرفتار، جبکہ تھانہ کالاگجراں نے بھی 7 ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف ان ایکشن تھانہ سٹی اور تھانہ کالاگجراں پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی یدایت پر پولیس عیدالاضحیٰ کے تینوں دن متحرک رہی
سٹی پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کر کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ تھانہ کالاگجراں پولیس نے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت عثمان ،احتشام، احمد، حسنین، بابر حبیب فرمان عدیل اویس اور رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان سے دس موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں ملزمان جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے شہریوں سے التماس ہیکہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی افعال کی حوصلہ شکنی کریں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comments