top of page
Writer's pictureJhelum News

عیدالاضحیٰ میں کچھ روز باقی بازاروں میں خریداروں کا رش، چنگ چی رکشہ والوں نے  بازاروں کو بلاک کر دیا

جہلم ( Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)  عیدالاضحیٰ میں کچھ روز باقی بازاروں میں خریداروں کا رش جبکہ چنگ چی رکشہ والوں نے  بازاروں کو بلاک کر کے رکھ دیا شہریوں کو خریداری کے لیے مشکلات کا سامنا  تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا جبکہ دوسری طرف چنگ چی رکشہ والوں نے بھی شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے جگہ جگہ سڑک اور بازار بلاک ہونے سے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ دکانداروں نے تجاوزات کی بھرمار کر کے بازاروں کو مزید تنگ کر دیا دکانوں سے دس سے پندرہ فٹ تک سڑک کو بلاک کر دیا جبکہ رہی سہی کسر رئڑھی بانوں نے نکال دی کئی بازاروں میں چنگ چی رکشہ والوں نے ناجائز رکشہ اسٹیںنڈ بنا لیے جس سے ٹریفک بھی بلاک رہنا معمول بن گیا میونسپل کمیٹی نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کو بھی محدود حد تک کر دیا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ٹریفک پولیس نے بھی چنگ چی رکشہ والوں کو کھلی چھوٹ دے دی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی اگر مرضی ہو تو بازار کشادہ ہوجاتے ہیں جگہ جگہ چنگ چی رکشہ والوں کی بھرمار سے کوئی سڑک ایسی نہیں جو بلاک نہ ہو چاندنی چوک کو اکثر چنگ چی رکشہ والوں نے بلاک کیا ہوتا ہے جبکہ سبزی منڈی جانے والا راستہ بھی بند ریتا ہے انتظامیہ اگر چنگ چی رکشہ والوں پر ہی قابو پا لے تو کافی حد تک سڑکیں کشادہ ہوجاتی ہیں لیکن اب تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ چنگ چی رکشہ والے بھی ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکے جس کے آگے پولیس بھی بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ چاندنی چوک میں ایک ناجائز رکشہ اسٹیںنڈ بھی ان لوگوں نے بنا رکھا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چنگ چی رکشہ والوں کے خلاف ایکشن کیا جائے اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے رکشہ اسٹینڈ کو ختم کیا جائے جبکہ بازاروں میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے 

0 comments

Recent Posts

See All

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page