غریب وال (عالمگیر سے )غریب وال سیمنٹ فیکٹری ؛ گزشتہ دوپہر جی سی ایل گرلز ماڈل ہائی سکول کے معصوم بچے اور بچیوں کو موت چھو کر گزر گئی۔۔۔درخت پر لگے چھتے سے بھپری بھڑوں نے عین چھٹی کے وقت معصوم بچوں پر حملہ کر دیا ۔۔۔ولی جان ، محمد قاسم ، محمد نعیم دکاندار اور سابقہ کرکٹر محمد ندیم عرف دیمی کی بچیوں کے علاوہ درجنوں دیگر بچوں پر کئے گئے بھڑوں کے حملے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی جس پر مقامی افراد نے شدید زخمی طالبعلوں کو اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ورکر ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم محمد قاسم بغداد نگر کے معصوم بیٹے کی حالت غیر ہونے پر انہیں سول ہسپتال پنڈادنخان منتقل کرنا پڑا ، جہاں ان کی بڑی مشکل سے ریکوری ممکن بنائی گئی ۔۔اس واقعہ کے بعد عوامی و سماجی حلقوں میں سکول انتظامیہ اور ایڈمنسٹریشن کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کھنڈرات نما سکول کی عمارت کے ارد گرد درختوں کی کھانٹ چھانٹ کے علاوہ عمارت کی تزئین و مرمت بھی کروائی جائے تاکہ بچوں کو گرمیوں میں حشرات الارض اور دیگر خطروں سے بچایا جا سکے
top of page
bottom of page
Comments