منگلا( نمائندہ خصوصی) بیرسٹر عابد حسین کا برطانیہ میں جج تعینات ہونا آزاد کشمیر کے عوام کے لیے باعث فخر ہے انتہائی نفیس اور باصلاحیت انسان کو بطور جج تعینات کرنا برطانیہ کے لیے بھی خوش ائند ہے ان خیالات کا اظہار آصف محمود چوہدری بانی منگلا پریس کلب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے باعث فخر بات ہے جو برطانیہ میں مقیم ہیں آزاد کشمیر میں عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں برطانیہ سمیت اپنے وطن کا نام روشن کریں گے اور برطانیہ کے عوام کے لیے انصاف مہیا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے برطانیہ کے سینیئر صحافی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما قاری ذلفقار علی اور سینیئر صحافی محمد نعیم چوہان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کو محترم بیرسٹر عابد حسین کی بطور جج تعیناتی ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں وادی سمانی کاسپیوٹ برطانیہ کا جج مقرر ہوا ہے
top of page
bottom of page
Commenti