منگلا(آصف محمود چوہدری) مقدس اور بابرکت ماہ میں افطار اور سحری کرانا عظیم کام ہے اپنے خاندان اور اہل علاقہ کے مرحومین کے لیے تلاوت قران پاک اور ختم شریف کا اہتمام بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے بادشاہ پور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت گوہر فضل چوہدری مرحوم کے فرزند توصیف گوہر چوہدری برادران کی جانب سے کروائی گئی افطار پارٹی ختم شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوہر فضل چوہدری مرحوم نیک دل انسان تھے اس موقع پر نعت خوانی قران خوانی بی کی گئی گوہر فضل چوہدری مرحوم اور ان کے خاندان وا اہل علاقہ کے مرحومین کے لیے خصوصی بخشش کے لیے دعا کی گئی کثیر تعداد میں معززین علاقہ سمیت منگلا پریس کلب کے بانی آصف محمود چوہدری منگلا پریس کلب کے صدر فہیم رضوان جنجوعہ جنرل سیکرٹری سید شہزاد حسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری شیخ ساجد محمود پریس فوٹوگرافر محمد معروف شیخ سیکرٹری مالیات و اطلاعات منگلا پریس کلب واصف اقبال چوہدری اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی مسلم لیگ نون کے کونسلر توصیف گوہر چوہدری خرم گوہر چوہدری محمد عتیق گوہر چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر مرحومین کے لیے بخشش کی دعا کی گئی فلسطین مقبوضہ کشمیر کے لیے اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
top of page
bottom of page
Comments