top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

منگلا ہیملٹ چیکا صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح سینکڑوں لوگ مستفید ہوں گے



منگلا( آصف محمود چودھری) منگلا ہیملٹ چیکا صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہا بہت سارے مسائل مل جل کر حل کیے جا سکتے ہیں سیاسی و سماجی شخصیت چودری سلامت مجید نے عوام علاقہ کے ساتھ مل کر باہمی تعاون سے صاف پینے کے پانی کا فلٹریشن پلانٹ سب دوستوں نے مل جل کر ایک اچھا کام کیا جس سے ابادی کے سینکڑوں لوگ مستفید ہوں گے انہوں نے کہا زمین سے لے کر بور کرنے عمارت بنانے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا کام بخوبی سر انجام پایا عمران بٹ اور ان کے ساتھیوں نے اہل محلہ نے بنیادی ضرورت مہیا ہونے کا کام مکمل کیا اور مجھے افتتاح کا شرف حاصل ہوا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا بطور ضلع کونسل کے چیئرمین ہونے کے ناطے اس علاقہ کے لیے ہر ممکن تعاون کروں گا یاد رہے کہ منگلا ہیملٹ میں بہت بڑی واٹر سپلائی کی سکیم کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود نا مکمل ہے کرپشن کی نظر ہو کر ابھی تک زیر التوا ہے عوام علاقہ کو صاف پینے کے پانی کی سخت قلت ہے علاقہ کے مخیر حضرات عوام سے تعاون کر رہے ہیں بور اور فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جا رہے ہیں لیکن اس بڑی واٹر سپلائی کی سکیم کو کارامد نہیں بنایا جا رہا ڈیم اپ ریزنگ پیکج کے تحت ملنے والی باری رقم کرپشن کی نظر کی جا رہی ہے عوام نے وزیراعظم ازاد کشمیر چیف سیکرٹری ازاد کشمیر صرف اوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page