ویب ڈیسک ۔
بھارت کے شہر میرتح میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں موبائل فون میں لگنے والی آگ کے باعث چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 سالہ ساریکا، آٹھ سالہ نہاریکا، چھ سالہ سنسکر اور پانچ سالہ انشو اپنے کمرے میں ایک بستر پر سو رہے تھے کہ موبائل فون کے چارجر میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کی وجہ سے کمرے میں آگ لگ گئی اور بچے اس آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا، ’واقعہ میرٹھ کے پلو پورم علاقے میں جنتا کالونی میں پیش آیا۔ نہاریکا، سنسکر اور انشو ایک کمرے میں سو رہے تھے جب موبائل چارجر کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان کے بستر کے گدے میں آگ لگ گئی‘۔بچوں کے والدین انہیں بچانے کے لیے کمرے میں پہنچے تو وہ بھی اس عمل میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کی والدہ دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد میرٹھ کے ہسپتال میں ہیں
Kommentare