top of page
Writer's pictureJhelum News

موٹروے پولیس کی برق رفتار کاروائی، ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد،3 خواتین ایک مرد گرفتار

Jhelumnews.uk

Jhelumnews.uk

دینہ(ادریس چودھری)موٹروے پولیس کی برق رفتار کاروائی، ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ڈبل کیبن حضرو سے چوری ہو گئی ہے اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔ایک گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی کو ٹریس کر کے ،ایم ون اسلام اباد ٹول پلازہ پر رکوا لیا گیا ۔گاڑی میں موجود چار ملزمان جن میں ایک مرد ڈرائیور اور تین خواتین شامل تھیں انہیں موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزمان بما گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس حضرو کے حوالے کر دی گئی ۔گاڑی کے مالک نے موٹروے پولیس کی اس برق رفتار کاروائی کو سراتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page