top of page
Writer's pictureJhelum News

نوجوان کو اپنی پھوپھی کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا، گلی میں کھڑا موٹر سائیکل چند منٹوں میں چھومنتر

جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔شہریوں کے موٹرسائیکل گھروں کے باہر بھی غیر مخفوظ آج مورخہ 10-7-2023 عثمان طارق ولد طارق محمود جوکہ مشین محلہ نمبر ٣ کا رہائشی ہے نیا محلہ میں اپنی پھو پھو کے گھر گیا اپنا موٹرسائیکل گیٹ کے سامنے کھڑا کیا کچھ دیر بعد جب گھر واپس جانے کے لئیے باہر آیا تو موٹرسائیکل چوری ہوچکا تھا کچھ دیر تلاش کے باوجود جب موٹرسائیکل نہ ملا تو 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کی جس پر بروقت ڈی ایس پی سٹی ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے۔پولیس بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے مگر شہر میں وارداتوں کا نہ رکنا سوالیہ نشان ہے۔موجودہ ملکی صورتحال کے مطابق ملک میں ہوشربا مہنگائی بے روزگاری سے ملک کا ہر شہری تنگ جس کے پاس کام کاج نہیں یا کوئی کاروبار نہیں آخر میں مجبور ہوکر وہ کمائی کے غلط راستے اختیار کر لیتے ہیں چوریاں اور ڈکتیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں موجودہ حکمرانوں کو عوام دوست پالیسیاں لانے کی ضرورت تاکہ عام شہری کو کام کاج مل سکے اور وہ اچھے طریقے شریف شہری بن کر زندگی گزار سکیں۔موجودہ ملکی صورتحال میں عادی مجرم کم جبکہ مجبوری میں چوری کرنے والے مجرم زیادہ ہوگئے ہیں جنکا پولیس کے پاس ریکارڈ بھی موجود نہیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page