پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) پرائیویٹ سکولوں نے مافیا کا روپ دھار لیا ،سالانہ فنڈ اور پرائیویٹ پبلیشرز کی مہنگی کتب کا بھاری بوجھ والدین پر ڈالنے لگے ،ایک ماہ میں مختلف ایونٹس کے نام پر پیسے بٹورنے لگے،سٹیشنر ی اور یونیفارم بھی سکولوں میں فروخت ہونے کا انکشاف ، تحصیل بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی کینٹینوں پر ناقص اشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری چند روز قبل جہلم میں سکول کی بچی زہریلی چیز کھانے سے جاںبحق ہوگئی تھی ،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ .تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں نے انت مچا دی بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات کا فقدان معصوم بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ، محکمہ تعلیم کی ضلعی و مقامی واحد قومی نصاب بل کے تحت تعلیمی نصاب پر عمل درآمد کروانے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے تحصیل بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں پرائیویٹ پبلیشرز کی شائع کی گئی مختلف کتابوں کا استعمال ہورہا ہے گزشتہ سال Single National Curriculum جماعت نرسری سے پانچویں تک لاگو کیا گیا تھاجس میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں Single National Curriculumکے تحت پڑھانے کی ہدایات کی گئی تھیں تحصیل بھر میں کوئی بھی پرائیویٹ سکول ایسا نہیں جہاں پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہو ایک یا دو کتابیں سنگل نیشنل کریکلم کی پڑھائی جاتی ہیں جبکہ باقی کتابیں پرائیویٹ پبلیشرز سے سستے داموں خرید کر مہنگے داموں سکولوں میں ہی کتابیں فروخت کی جارہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سکولوں میں یونیفارم ،کتابیں اور سٹیشنری فروخت کی جاتی ہے بھاری فیسیں وصول کرنے والے سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ سالانہ فنڈز اور ہرماہ مختلف ایوینٹس کے نام پر بھاری رقم بٹوری جاتی ہے جبکہ متعدد سکولوںمیں نہ تو پینے کا صاف پانی ہے نہ ہی دیگر سہولیات میسر ہیں جبکہ سکولوں میں بنائی گئی کینٹینوں پر ناقص اشیا معمول سے فروخت ہورہی ہیں چند روز قبل جہلم کے سکول میں بچی سکول کی کنٹین سے زیریلی نمکو کھانے سے جان کی بازی ہار گئی تھی اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سکولوں میں چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات کیئے جائیں اور Single National Curriculumپر عمل درآمد کروایا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر ہوسکے
Comments