پنڈدادنخان (عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیوں اور ڈمپر وں کا راج ،اوور لوڈنگ کنٹرول کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،جپسم کے بڑے بڑے پتھر ڈمپروں اور ٹرالیوں کی باڈی سے باہر گر نا معمول بن گیا سڑک پر گرے پتھراور اوور لوڈنگ حاد ثات کا سبب بننے لگے ،پولیس کی جانب سے مہینے کے اختتام پر محدود کاغذی کاروائی کرکے سب اچھا کی رپورٹ، قابل افسران کی تعیناتی کی جائے اہل علاقہ کا مطالبہ.تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پہاڑوں سے نکلنے والا جپسم جو کہ پنڈدادنخان روڈ کے اطراف واقع جپسم فیکٹریوں میں دیا جاتا ہے پٹرولنگ پولیس ،ٹریفک پولیس سمیت ذمہدران کی مبینہ ملی بھگت سے ٹریکٹر ٹرالیوں والے تقر یبا اٹھارہ سے بیس ٹن اور ڈمپروں والے 40 سے 50 ٹن وزن لوڈ کر لیتے ہیں جوکہ گاڑیوں کی باڈی سے بھی کئی فٹ اونچا ہوتا ہے اوور لوڈنگ کے باعث یہ پتھر مین روڈ پر گیرتے ہیں جو کہ پاس سے گزرتی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ والوں کے لیے بھی مشکلات اور حادثات کا باعث بنتے ہیں اوورلوڈنگ کے باعث بہت سے حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بہت سے معذور بھی ہوچکے ہیں لیکن ذمہداران کی بے حسی کے باعث اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائیاں نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے دن رات کھیوڑہ پنڈدادنخان اور لِلہ روڈ پر لاتعداد ٹریکٹر ٹرالیاں اوورلوڈنگ اور اونچی آواز میں ساونڈ لگا کر پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کا منہ چڑ ھاتے نظر آتے ہیں اور ان پر سوار بہت سے کم عمر ڈرائیور ایسے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جنکا نہ تو قومی شناختی کارڈ ہوتا ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس جو کہ مقامی انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت ذمہدران محکموں سے استدعا کی ہے کہ کم عمر ناتجربہ کار اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کے قابل اورفرض شناس افسران کو تحصیل پنڈدادنخان میں تعینات کیا جائے تاکہ عملی طور پر اوورلوڈنگ پر قابو پایا جاسکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments