top of page
Writer's pictureJhelum News

پنڈدادنخان(محسن باگڑی ،عدنان یونس )غفلت یا منتھلی کا جادو ،تحصیل پنڈدادنخان میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا،ہر دکاندارپھل سبزیوں کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے،قصاب بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے

پنڈدادنخان(محسن باگڑی ،عدنان یونس )تحصیل پنڈدادنخان میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا،ہر دکاندارپھل سبزیوں کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے،قصاب بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے،ذمہ داران کی غفلت یا منتھلی کا جادو عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے،ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی کے باعث تحصیل پنڈدادنخان میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان،ریٹ لسٹ وقت پر نہ ملنے کے باعث دکاندار من مانے ریٹوں پر اشیا فروخت کرنے لگے دکانداروں نے پوری تحصیل میں ہر چیز کے مختلف ریٹ بنائے ہوئے ہیں جبکہ کھیوڑہ شہر اور پنڈدادنخان میں قصاب بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے بڑا گوشت 1000روپے سے 1100روپے کلو دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے مٹن چکن کے بھی اپنے اپنے ریٹ طے کررکھے ہیں جبکہ سڑک کنارے کھڑے ریڑی بان جو کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا موجب بھی بنتے ہیں اپنے اپنے ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کررہے ہیں تحصیل بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدود ہیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہیں اور مبینہ طور پر منتھلیاں طے کررکھی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈسی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف عملی اقدامات کرواتے ہوئے عوام کو خودساختہ مہنگائی کی چکی سے بچایا جائے اور غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page