پنڈدادنخان (محسن باگڑی ،عدنان یونس )پنڈدادنخان پاسپورٹ افس اہلکاروں کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا، رشوت ستانی کا بازار گرم شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا اہلکار شہریوں کو خوار کرنے لگے رشوت کے بنا جائز کام ہونا ناممکن ہوگیا، عوامی شکایات کے انبار زمہ داران خاموش تماشائی بن گئے انچارج آفس کی غفلت یا ملی بھگت شہری لٹنے لگے،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پاسپورٹ آفس میں شہری خوار ہونے لگے آئے روز شہریوں سے نارواسلوک کے واقعات بڑھنے لگے جبکہ مبینہ طورعملہ کی جانب سے جائز کام کے عوض رشوت وصول کی جاتی ہے اور معمولی کام کے لیے بھی کئی کئی چکر لگوا کر شہریوں کو خوار کیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہےکہ روزگار کی غرض کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ بنوانے جاتے ہیں جبکہ کے رشوت خور عملہ اضافی پیسے لے کر بھی خوار کرتا ہے یاد رہے اس ساری صورتحال کے پیش نظر انچارج پاسپورٹ آفس کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن موصوف ٹس سے مس نہیں ہوئے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے استدعا کی ہے کہ پنڈدادنخان پاسپورٹ آفس میں فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے اور موجودہ عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے
top of page
bottom of page
Comments