ناقص سیفٹی انتظامات ایک اور انسانی جان نگل گئے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری سرمایہ دارانہ نظام کی ناانصافی کا شاخسانہ سرائے عالمگیر کا نوخیز حمزہ سبحانی نامی شفٹ انچارج لوڈر کے نیچے دب کر جاں بحق،اس سے قبل بھی متعدد حادثات رونماں ہوچکے ہیں انتظامیہ حسب معمول معاملہ دبانے میں مصروف رہی،موجودہ انتظامیہ غیر تربیت یافتہ اور من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف،اعلی حکام سے اصلاح واحوام کا عوامی مطالبہ
پنڈدادنخان(محسن باگڑی)
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کھیوڑہ میں قائم بدانتظامی کا شکار ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری میں ناقص سیفٹی کے انتظامات کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں گزشتہ رات گول پور کے غیر تربیت یافتہ لوڈر آپریٹر نے شفٹ انچارج کو کچل دیا مبینہ طور پر گولپور کا عرفان نامی ان ٹرینڈ لوڈر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔جبکہ فیکٹری افسران نے معاملہ دبا دیا ۔۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے شب 2:00 بجے کے قریب میٹریل کو تیز رفتاری سے فارورڈ کرنے کے چکروں میں قریب کھڑے شفٹ انچارج کو ٹائروں تلے کچل دیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی کھیوڑہ کا رضا نامی نوجوان کام کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا جسکی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی فیکٹری انتظامیہ نے ڈیلی ویجیز ورکر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا تھا جو اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے خرچ کرکے علاج کرواتا رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی سی جہلم سمیت اعلی حکام سےاپیل کی ہے کہ سیکنڑوں خاندانوں کا معاشی قتل کرنے والی فیکڑی انتظامیہ کو لیبر لا کے ضابطہ کا پابند کرتے ہوئے موثر سیفٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مزید جانی ضیاع سے بچا جاسکےاور اس افسوس ناک واقع کی اعلی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں
Comments