پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری مزدور یونین کا مشاورتی اجلاس نجی ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا جس میں ضلع جہلم کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلاء اور مزدور یونین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزدور یونین کی طرف سے صدر ملک نصرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بااثر مالکان زبردستی فیکٹری کو چلانا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں، زبردستی فیکٹری سے ایک بوری بھی ڈسپیچ نہیں ہونے دیں گے، بااثر مالکان مزدورں کا معاشی قتل کرکے کارخانہ نہیں چلا سکتے۔ مشاورتی اجلاس سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع جہلم نوابزادہ طالب مہدی، سابق لیگی ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بیرسٹر تیمور نواز جٹ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل ملک عرفان سمیت ضلع جہلم کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری سے ایک بوری بھی ڈسپیچ نہیں ہونے دیں گے، فیکٹری مزدورں نے خون پسینے سے کھڑی کی ہے۔ سرمایہ دار طاقت سے مزدورں کے حقوق غضب نہیں کر سکتے، مزدورں کا عدالتی قتل نا منظور ہے، مزدورں کے حقوق کیلئے ہرراستہ اختیار کریں گے۔ تمام مقررین نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین سے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور ان کے واجبات ادا کیے جائیں۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ، نوابزادہ طالب مہدی، حاجی ناصر محمود للِہ، بیرسٹر تیمور نواز جٹ، ناصر جاوید وڑائچ، چوہدری نذر حسین گوندل، ملک فیصل، ملک علی عرفان اور نیر اعوان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو انتظامیہ سے اس اہم ایشو پر مذاکرات کرکے مزدورں کے حقوق کا حصول یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انتظامیہ اور فیکٹری مالکان کو اس حساس اور اہم ایشو کو باہمی اتفاق رائے سے حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے مزدور یونین کو اپنے مکمل تعاون حمایت کا یقین دلایا، سالٹ رینج فیڈریشن نے مزدورں سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
bottom of page
Comments