دھریالہ جالپ(سکندر گوندل)تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ کے عوام کی بھی سنی گئی، دھریالہ جالپ میں بھی ریسکیو 1122 کا دفتر فعال ہو گیا، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دھریالہ جالپ آفس کا افتتاح انچارج ریسکیو 1122 پنڈدادنخان محمد ارشد نے کر دیا، اس موقع پر چوہدری ثاقب ممتاز آف کھوتھیاں بھی موجود تھے جن کی کاوش سے ریسکیو 1122 دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور کو 2 گاڑیاں دی گئیں، اس موقع پر چوہدری اختر بکھر، چوہدری نصرت، چوہدری ممتاز بکھر، حاجی خضر حیات، الحاج ریاض احمد سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے علاؤہ دیگر معززین بھی شامل تھے، اہل علاقہ نے دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور میں ریسکیو 1122 کے دفاتر قائم ہونے پر حکومت اور چوہدری ثاقب ممتاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے دفاتر کی علاقہ جالپ میں اشد ضرورت تھی جو پوری کر دی گئی ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments