top of page
Writer's pictureJhelum News

پی پی 27 کے مسائل اور امیدواروں کی کارکردگی ۔ رپورٹ: تصور حسین ولیال۔للہ ٹاؤن


پی پی 27 کے مسائل اور امیدواروں کی کارکردگی ۔رپورٹ:تصور حسین ولیال۔للہ ٹاؤن

پی پی 27 میں کھڑا ہر امیدوار یہاں الیکشن لڑنا اپنا حق سمجھتے ہوئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہے۔پی پی 27 میں جیتے والے امیدوار جیت کی خوشی میں اپنے علاقے کو بھول جانے کی روایت ہمیشہ سے قائم رکھتے ہیں اور جو امیدوار ہار جاتے ہیں تو وہ اپنی ناکامی کا ملبہ ووٹروں پر ڈال کر ناراضگی بنا کر حلقے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔لیکن ایک بات پی پی 27 کے نمائندوں کی قابل تعریف ہے کہ الیکشن کمپین کے دوران فاتحہ خوانی جنازے شادی بیاہ سے لیکر کھیل کے میدان تک مہمان خصوصی بننے کیلئے سب کے سب امیدوار ہر دم تیار نظر آتے ہیں پی پی 27 میں اس دفعہ الیکشن میں تیار کئی نئے چہروں کے ساتھ سدا بہار چہرے بھی نظر آئیں گے جن میں سب سے پہلے حاجی ناصر محمود للہ جنہوں نے پی پی 27 کے لیے کچھ خاطر خواہ کام تو نہیں کیا البتہ آخری چند ماہ وفاق میں حکومت ہونے کی وجہ سے کھل کے تھانہ کچہری ،ہسپتالوں میں من مرضی لوگ تعینات کروائے اپنے گاؤں للہ ٹاؤن جہاں سے ہزاروں ووٹوں کی اکثریت لی یہاں بھی ٹکے کا کام نہیں کروایا۔دوسرے نمبر پر سابقہ ایم پی اے نذر گوندل جو پارٹیوں کے بدلنے کے ماہر ہیں انھوں نے پی پی پی 27 میں بھرپور تھانہ کلچر کو فروغ دیا اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہوں کو لتر مروائے اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے چند لوگوں کی سپورٹ کی اور مخالفین کو چن چن کر عبرت کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا عرصہ گزار دیا انھیں کے دور میں نڑومی ڈھن کا اربوں روپوں کا فنڈ کہاں لگا یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں جبکہ عوام آج بھی پینے کے پانی کو ترس رہی ہے اس کے علاؤہ کرنل زاہد شیرازی علاقہ تھل سے ان کا تعلق ہے اسی طرح ناصر جاوید وڑائچ جو کہ علاقہ جوتانہ ایریا کے آج کل رہائشی ہیں جبکہ انکا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے اور یہ بھی پکھی واس ہماری پسماندہ تحصیل پر حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔راجہ افتخار شہزاد چک شادی سے جن کا تعلق ہے اور سابقہ تحصیل ناظم پنڈدادن خان رہے ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ عوام کو ریلیف مہیا نہیں کیا راجہ شاہنواز علی خان پی پی 27 میں الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے اگر الیکشن غلطی سے جیت گئے تو شاید ان کی نیند پوری ہو جائے مختصر یہ کہ پی پی 27 میں ان نمائندوں میں اس حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے فلحال سب ہی متحرک ہیں لیکن ذہن سب ماننے سے قاصر ہے کہ ان میں سے کوئی بھی پی پی 27 کی کوئی محرومیاں ختم کر پائے گا





0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page