top of page
Writer's pictureJhelum News

پیر سید حسن عباس المعروف ہمایوں ولد پیر سید بشیر حسین شاہ نقوی فونڈر سیّد نیوز ایجنسی و سابق نیوز ایجنٹ چوک منگلا روڈ دینہ والے رضائے الہیٰ سے موضع ہڈالہ سیداں میں انتقال کر گئے

دینہ(سید جواد حسین نقوی)معروف روحانی شخصیت پیر سیّد ضمیر شاہ کرمانی مرحوم کے بھانجے،سیّد خرم کرمانی،سیّد حیدر کرمانی کے برادر ان لاء، سابق کو نسلر سید وصی علی برادران کے بہنوئی ،سید سہیل عباس المعروف سیعدگل حال مقیم برطانیہ کے چھوٹے بھائی ،سیّد مصطفیٰ نقوی،سیّد ابراھیم نقوی ،سیّد اسماعیل نقوی کے والد محترم پیر سید حسن عباس المعروف ہمایوں ولد پیر سید بشیر حسین شاہ نقوی فونڈر سیّد نیوز ایجنسی و سابق نیوز ایجنٹ چوک منگلا روڈ دینہ والے رضائے الہیٰ سے موضع ہڈالہ سیداں میں انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ مولانا سید اوصاف حیدر نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی , نماز جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی, مذہبی شخصیات اور ہڈالہ سیّداں کی سادات برادری و صحافتی برادری کے علاؤہ موضع بگا سعیلہ جہلم سے مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ روز مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے مرکزی امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں میں ختم قُل اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا،اِس موقع پر معروف عالم دین علامہ سیّد اشتیاق حسین کاظمی آف سرائے عالمگیر،مولانا محمد باقر علی حیدری خطیب جمعہ و جماعت جامع مسجد صاحب الزمان اور مولانا سیّد اوصاف حیدر نقوی آف ہڈالہ سیّداں نے فلسفہ موت و حیات اور آمدہ شب ولادت حضرت علی علیہ السلام پر بصیرت افروز خطاب کیا جبکہ مجلس ترحیم کے اختتام پر دعائیہ کلمات ممتاز عالم دین مولانا سیّد حسنین کاظمی خطیب مرکزی امام بارگاہ سول لائن جہلم ادا کرتے ہوئے مرحوم سیّد حسن عباس کی روح کو ایصال فرمائے اور اُن کے درجات بلندی و مغفرت کےلئے اجتماعی طور پرخصوصی دعا فرمائی۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو گرفتار کر لیا

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے، گاؤں کنڈل میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کو نشانہ بنایا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page