دینہ (عرفان محبوب سے )کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم میڈم کوثر سلیم سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کو فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا ساتھ دینے اور 14 اگست کو پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے جھنڈے کی نمائش کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.اس موقع پر میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے جناب کمشنر راولپنڈی اور جناب ڈپٹی کمشنر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ ضلع جہلم کے لیے آئیندہ بھی ان افسران کی نگرانی میں خدمات جاری رکھیں گی۔ اور انشاللہ ضلع جہلم اس بار کی طرح ہمیشہ نمایاں ہو گا۔ والدین سمیت سماجی سیاسی شخصیات کا کہنا ہے کہ
مسز کوثر سلیم سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم ایک اچھی اور ایماندار افیسر ہیں جب سے ضلع میں تعینات ہوئی ہیں انہوں نے ٹیچر برادری کی بہتری کے لیے بہت کام کیے اور ہمیشہ اپنے دفتر کے دروازے ٹیچر برادری کے لیے کھلے رکھے میڈم صاحبہ تعلیمی میدان میں عملی و مثالی کردار ادا کر رہی ہیں
،
Comments